21 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کاظم جلالی نے کہا ہے کہ بغداد میں ایران اور پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے نتایج مغربی ممالک کی معیشتوں کےلئے مفید ثابت ہونگے۔

ابنا: انہوں نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مغرب میں مالیاتی بحران اور ایندھن کی بڑھتی ہوئي قیمتوں نے مغرب کو ایران کے ساتھ مشترکہ نکات پر پہنچنے کے لئے مذاکرات کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ جلالی نے کہا کہ آج مغرب اس حقیقت کو سمجھ چکا ہے کہ ایران علاقے اور عالمی سطح پر ایک بااثر طاقت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استنبول مذاکرات ایران اور مغرب کے مذاکرات میں ایک نیا باب تھا اور امید ہےکہ پانچ جمع ایک اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اعتماد سازی کے اقدامات کرے گا۔ انہوں نے بغداد مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی قوانین کے مطابق ان مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

کاظم جلالی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں اوررھبر انقلاب اسلامی کے فتوے کے مطابق ایران کی دفاعی حکمت عملی میں ایٹم بم کی کوئي جگہ نہیں ہے۔ .......

/169